Jul ۱۷, ۲۰۱۸ ۱۹:۵۹ Asia/Tehran
  • حج کو سیاسی کرنے پر سعودی عرب کے خلاف شکایت

حرمین شریفین کے انتظام کی نگرانی کرنے والی بین الاقوامی کمیٹی نے اقوام متحدہ کے کی انسانی حقوق کونسل اور مذہب و آزادی بیان سے متعلق یورپی یونین کی کمیٹی میں سعودی عرب کے خلاف شکایت دائر کردی ہے۔

مذکورہ کمیٹی کی جانب سے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل اور یورپی یونین کی مذہب و آزادی بیان کمیٹی کے نام ارسال کیے گئے خط کہا گیا ہے کہ سعودی حکومت حج کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کررہی ہے اور اس نے اپنے ہاں مذہبی آزادیوں کو محدود کر رکھا ہے۔خط میں کہا گیا ہے کہ اب تک متعدد عمرہ گزاروں کو اپنے عقیدے کے اظہار یا متعلقہ ملکوں کے ساتھ سیاسی اختلافات کی بنا بر حج کی ادائیگی سے محروم کردیا گیا ہے۔حرمین شریفین کے انتظام پر نظر رکھنے والی بین الاقوامی کمیٹی نے قطری مسلمانوں کے لیے حج کی ادائیگی کے لیے سعودی حکومت کی جانب سے عائد کی جانے والی شرائط کو سیاسی بلیک میلنگ قرار دیا ہے۔قابل ذکر ہے کہ سعودی حکومت نے جون کے مہینے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا ہے کہ صرف بیرون ملک رہنے والے قطری شہری ہی حج کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب آسکتے ہیں اور انہیں صرف ملک خالد ایئر پورٹ کے ذریعے آنے کی اجازت ہوگی ۔

ٹیگس