افغانستان میں طالبان اور داعش کے 300 دہشتگرد ہلاک
Jul ۲۱, ۲۰۱۸ ۱۱:۵۶ Asia/Tehran
افغانستان میں طالبان اور داعش دہشتگردوں کے مابین ہونے والی جھڑپوں میں 300 دہشتگرد ہلاک ہو گئے ہیں۔
تسنیم خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جوزجان کے ترجمان محمدرضا غفوری نے کہا ہے کہ داعش اور طالبان کے مابین جھڑپیں درزاب اور قوشتپه کے علاقوں میں ہوئیں جن میں طالبان اور داعش کے 300 دہشتگرد ہلاک ہو ئے ہیں۔
طالبان کے ترجمان ذبیحالله مجاہد نے طالبان اور داعش کے مابین ہونے والی جھڑپوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ جلد ہی داعش کو اس علاقے سے نکال دیا جائے گا۔