یمن کے مختلف علاقوں پر سعودی طیاروں کی وحشیانہ بمباری
Jul ۲۹, ۲۰۱۸ ۱۴:۳۳ Asia/Tehran
سعودی حکومت کے جنگی طیاروں نے پچھلے چند گھنٹے کے دوران یمن کے تین صوبوں کے رہائشی علاقوں پر متعدد بار بمباری کی ہے۔
المسیرہ ٹیلی ویژن کے مطابق سعودی حکومت کے جنگی طیاروں نے صوبہ الحدیدہ کے علاقے العرج پر چار بار جبکہ دریھمی پر پانچ بار جارحیت کی ہے۔ سعودی جنگی طیاروں نے صنعا کے قریب فوجی اڈوں پر اور ملٹری ٹریننگ کالج پر حملہ کیا ہے۔ صوبہ البیضا کے علاقے ناطق پر سعودی جنگی طیاروں نے تین بار بمباری کی ہے۔یمنی فوج نے گرفتار کیے جانے والے دو سعودی فوجیوں کی ویڈیو جاری کی ہے جس میں مذکورہ دونوں فوجیوں نے آل سعود حکومت کو اپنی گرفتاری کا اصل ذمہ دار قرار دیا ہے۔ان دونوں فوجیوں کو جنوبی سعودی عرب کے صوبے جیزان کے علاقے جبل مشعل میں ایک کارروائی کے دوران یمنی فوج نے گرفتار کیا تھا۔