Aug ۰۷, ۲۰۱۸ ۱۴:۴۵ Asia/Tehran
  • سعودی فوجی اڈوں پر یمنی فوج کا میزائلی حملہ

یمنی فوج نے سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کے وحشیانہ حملوں کے جواب میں جنوبی سعودی عرب کے اندر نجران میں ایک فوجی اڈے کو بیلسٹیک میزائل سے نشانہ بنایا ہے -

یمنی فوج کے میزائل یونٹ نے اعلان کیا ہے کہ اس نے سعودی عرب کے اندر نجران میں الواجب سعودی فوجی اڈے پر بدر ایک میزائل سے حملہ کیا ہے - اس حملے میں ہونے والے نقصانات کی تفصیلات سامنے نہیں آسکی ہیں - یمنی فوج کے میزائل یونٹ نے پیر کو بھی زلزال ایک بیلسٹیک میزائل سے سعودی عرب کے جنوبی علاقے جیزان میں ایک فوجی اڈے پر حملہ کیا تھا - اس سے پہلے یمنی فوج کے ترجمان شرف لقمان نے کہا تھا کہ جب تک جارح افواج کے ذریعے یمن پر وحشیانہ حملے اور محاصرے جاری رہیں گے اس وقت تک جارح افواج کے ملک کی اقتصادی اور فوجی تنصیبات اور اڈوں پر یمنی فوج کے میزائلی حملے جاری رہیں گے- جارح ملکوں خاص طور پرسعودی عرب کے ذریعے یمن کا شدید محاصرہ جاری رہنے کے بعد بھی یمن کی دفاعی طاقت میں روز بروز اضافہ ہوتا جارہا ہے -

 

ٹیگس