Aug ۰۸, ۲۰۱۸ ۱۱:۲۳ Asia/Tehran
  • سعودی فوجی چھاؤنی پر میزائلی حملہ

یمنی فوج اور قبائل نے سعودی عرب کے وحشیانہ ہوائی حملوں کے جواب میں المصلوب کے علاقے میں سعودی عرب کی فوجی چھاؤنی کو بدر 1 میزائل سے نشانہ بنایا ہے۔

المسیرہ کی رپورٹ کے مطابق  یمنی فوج کے میزائل یونٹ نے اعلان کیا ہے کہ یمنی فورسز نے نجران میں واقع سعودی فوجی چھاؤنی الواجب پر بدر 1 میزائل سے حملہ کیا ہے۔ یمنی فوج کے مطابق انھوں نے العسیر میں بھی توپخانہ سے گولہ باری کی ہے۔

یمنی فوج اور قبائل نے سعودی عرب کے وحشیانہ ہوائی حملوں کے جواب میں مأرب میں سعودی عرب کی فوجی چھاؤنی کو بیلسٹک میزائل سے نشانہ بنایا ہے۔

سعودی عرب نے امریکا اور اسرائیل کی حمایت  سے اور اتحادی ملکوں کے ساتھ مل کر چھبیس مارچ دوہزار پندرہ سے یمن پر وحشیانہ جارحیتوں کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے ۔ اس دوران سعودی حملوں میں دسیوں ہزار یمنی شہری شہید اور زخمی ہوئے ہیں جبکہ دسیوں لاکھ یمنی باشندے اپنے گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوئے ہیں ۔

یمن کا محاصرہ جاری رہنے کی وجہ سے یمنی عوام کو شدید غذائی قلت اور طبی سہولتوں اور دواؤں کے فقدان کا سامنا ہے ۔

 سعودی عرب نے غریب اسلامی ملک یمن کی بیشتر بنیادی تنصیبات اسپتال اور حتی مسجدوں کو بھی منہدم کردیا ہے

ٹیگس