Aug ۲۱, ۲۰۱۸ ۰۹:۵۸ Asia/Tehran
  • امریکی سفارت خانے پرفائرنگ سے ترک امریکہ کشیدگی میں شدت

ترکی کے دارالحکومت میں واقع امریکی سفارت خانے پر نامعلوم کار سوار فائرنگ کر کے فرار ہو گئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق انقرہ میں سفید کار میں سوار افراد نے امریکی سفارت خانے پر فائرنگ کی۔ گولیاں امریکی سفارت خانے کی چیک پوسٹ کی کھڑکی پر لگیں تاہم فائرنگ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ترک حکام کے مطابق یہ واقعہ صبح 5 بجے پیش آیا جب ایک سفید کار سفارت خانے کے مرکزی دروازے پر آکر رکی جس میں موجود مسلح افراد نے چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا اور فرار ہو گئے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مار کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

فائرنگ کے واقعے کے بعد ترکی میں امریکی پادری کی نظر بندی کے معاملے پر دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی عروج پر پہنچ چکی ہے۔ امریکا نے ترکی پر اقتصادی پابندیاں عائد کردی ہیں جس کے جواب میں ترکی نے امریکی مصنوعات کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔

ٹیگس