Sep ۰۱, ۲۰۱۸ ۱۵:۵۸ Asia/Tehran
  • لیبیا کے دارالحکومت میں جھڑپیں بند ہوگئیں

لیبیا کے دارالحکومت طرابلس میں مسلح گروہوں کے درمیان حالیہ جھڑپوں کے بعد جنگ بندی پر عملدرآمد شروع ہوگیا ہے۔

قومی حکومت کے وزیرداخلہ عبدالسلام عاشور نے بتایا ہے کہ قومی آشتی کمیٹی اور لیبیا میں موجود اقوام متحدہ کے وفد کی کوششوں سے یہ جنگ بندی عمل میں آئی ہے۔لیبیا کی قومی حکومت کے وزیراعظم فائز سراج نے مصراتہ اور زنتان سٹی کے سیکورٹی دستوں کو جنوبی طرابلس میں مسلح گروہوں کے درمیان جنگ بندی کی نگرانی کا حکم دیا ہے۔دوسری جانب اطلاعات ہیں کہ طرابلس کے بین الاقومی ہوائی اڈے پر ایک گولہ گرنے کے بعد ایئر پورٹ کو اڑتالیس گھنٹے کے لیے بند کردیا گیا ہے اور تمام پروازیں مصراتہ کی جانب موڑ دی گئی ہیں۔طرابلس میں گزشتہ اتوار سے جاری جھڑپوں میں اکتالیس افراد ہلاک اور ایک سو بیس سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔

ٹیگس