Sep ۰۱, ۲۰۱۸ ۱۸:۴۵ Asia/Tehran
  • صدر ٹرمپ کی دھمکی پر ڈبلیو ٹی او کا ردعمل

عالمی تجارتی تنظیم ڈبلیو ٹی او کے ڈائریکٹر جنرل نے کہا ہے کہ اس تنظیم سے نکل جانے کی امریکی صدر کی دھمکی کا انہیں کوئی خوف نہیں ہے

ڈبلیو ٹی او کے ڈائریکٹر جنرل روبرٹو آزودو نے کہا کہ ڈبلیو ٹی او سے نکلنے کی امریکی دھمکی اور امریکی صدر ٹرمپ کا اس سلسلے میں بیان کوئی نئی بات نہیں ہے - انہوں نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ ڈبلیو ٹی او کو امریکی دھمکیوں کی کوئی پروا نہیں ہے کہا کہ ڈبلیو ٹی او کے کچھ شعبوں کے بارے میں امریکی تشویش کہ جن میں وہ اصلاحات کا مطالبہ کرتا رہا ہے کوئی نئی بات نہیں ہے -

امریکی صدر ٹرمپ نے جمعرات کو ڈبلیو ٹی او کے قوانین کو غیر منصفانہ قراردیتے ہوئے دھمکی دی تھی کہ اگر اس کے قوانین میں اصلاحات نہ کی گئیں تو امریکا اس تنظیم سے نکل جائے گا - دنیاکے ایک ساٹھ سے زائد ممالک ڈبلیو ٹی او کے ممبر ہیں اور اس کا دفتر سوئیزر لینڈ میں واقع ہے - اس ادارے کی ذمہ داری عالمی تجارت کو آسان بنانا اور ملکوں کے تجارتی اختلافات کو حل کرنا ہے-

ٹیگس