حزب اللہ کے مجاہدین نے یوں منایا اپنے سردار کا یوم پیدائش + ویڈیو
Sep ۰۴, ۲۰۱۸ ۱۷:۵۴ Asia/Tehran
حزب اللہ لبنان کے سیکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ کا یوم پیدائش، حزب اللہ کے مجاہدین نے الگ ہی انداز میں منایا۔
ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ حزب اللہ کے جوان حزب کے پرچم کے پاس پڑھ رہے ہیں کہ اے سید و سردار، کمانڈروں کے کمانڈر، کمزوروں کا نور، مومنین کی امید اور ہمارے تیسرے قبلے،
اللہ کے بعد آپ کے حکم پر عمل کرتے ہیں، آپ کا فرمان، فرمان ہے، آپ کا فیصلہ، فیصلہ ہے، ایک اشارے میں ہم آپ کی خدمت میں ہوں گے، اے فرزند زہراء آپ کے حکم کے تابع ہیں کیونکہ ہم اہل حق ہیں اور اور فرزند ولایت ہیں۔
سید حسن نصر اللہ کی پیدائش 31 اگست 1960 میں لبنان کے البازوریہ علاقے میں ہوئی تھی۔ سید حسن نصراللہ زندگی کی 58 بہاریں دیکھ چکے ہیں۔