یمن کے بحران کے حل میں سعودی عرب رکاوٹ بن رہا ہے
یمن کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ جارح سعودی اتحاد جنیوا امن مذاکرات میں انصاراللہ کے وفد کو شریک نہیں ہونے دے رہا ہے۔
یمن کی نیشنل سالویشن کی حکومت کی وزارت خارجہ نے جمعرات کو ایک بیان میں کہا ہے کہ جنیوا میں امن مذاکرات میں شرکت کے لئے اقوام متحدہ کے ساتھ پوری ہم آہنگی اور تیاری کے بعد بھی جارح سعودی اتحاد نے انصار اللہ کے وفد کو جنیوا لے جانے کے لئے عمانی طیارے کو صنعا ایئرپورٹ پر اترنے کی اجازت نہیں دی-
اس درمیان یمن کی اعلی انقلابی کمیٹی کے سربراہ محمد علی الحوثی نے یمن کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے مارٹین گریفتھس سے کہا ہے کہ وہ جارح سعودی اتحاد کی اس طرح کی حرکتوں کی وجہ سے مذاکرات کی جگہ جنیوا کے بجائے صنعا مقرر کر دیں-
ان کا کہنا تھا کہ مذاکرات کا مقام صنعا منتقل کرنے سے مذاکرات میں شریک سبھی گروہوں کی سیکورٹی بھی یقینی ہو جائے گی-