Sep ۱۱, ۲۰۱۸ ۲۰:۵۲ Asia/Tehran
  • سعودی فوجی تنصیبات پر یمنی فوج کا میزائل حملہ

یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے سعودی اتحاد کی وحشیانہ جارحیت کے جواب میں جنوبی سعودی عرب میں عسیر کے علاقے ظہران میں سعودی فوجی تنصیبات کو بدر ایک بیلسٹک میزائل حملے کا نشانہ بنایا ہے۔

یمن کے المسیرہ ٹی وی نے اس حملے کی خبر دیتے ہوئے سعودی فوجی اتحاد کو پہنچنے والے نقصان کے بارے میں تفصیلات کا ذکر نہیں کیا۔

یمنی فوج کا بدر ایک میزائل، ایک ایسا بیلسٹک میزائل ہے جو یمن پر سعودی اتحاد کی جارحیت کے چوتھے برس منظرعام پر لایا گیا ہے۔

یمنی فوج نے پیر کی رات زلزال ایک میزائل سے بھی جازان کے علاقے میں سعودی اتحاد کے فوجی ٹھکانے کو نشانہ بنایا تھا۔

یمنی فوج نے الجوف کے علاقے میں بھی سعودی اتحاد کے فوجی ٹھکانوں پر گولہ باری جس میں اس اتحاد کے کئی فوجی زخمی ہو گئے۔ لحج اور مآرب میں بھی یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کی کارروائیوں میں سعودی اتحاد کے فوجیوں کو خاصا نقصان پہنچا۔

ٹیگس