طرابلس میں ایک بار پھر جھڑپیں
Sep ۱۸, ۲۰۱۸ ۲۱:۰۴ Asia/Tehran
لیبیا کے دارالحکومت طرابلس میں ایک بار پھر جھڑپوں کا سلسلہ شروع ہو گیا۔
رپورٹ کے مطابق طرابلس میں جھڑپوں کا سلسلہ ایسی حالت میں شروع ہوا ہے کہ اقوام متحدہ کے وفد کی کوششوں سے طرابلس میں دو ہفتے قبل جھڑپوں کا سلسلہ رک گیا تھا۔
اس رپورٹ کے مطابق لیبیا کے دارالحکومت طرابلس کے مختلف علاقوں منجملہ شہر کے بین الاقوامی ایرپورٹ کے اطراف میں بھاری ہتھیاروں کے استعمال کی آوازیں سنی گئی ہیں۔ حکومت مخالف ایک گروہ ایرپورٹ کے راستے میں تعینات ہو گیا ہے جو قومی حکومت سے وابستہ فورس کے مقابلے میں آ گیا ہے۔
لیبیا کی قومی حکومت کی کونسل کے چیئرمین فائز السراج نے دھمکی دی ہے کہ طرابلس میں فائربندی کی خلاف ورزی کرنے والوں اور امن و امان کے لئے خطرہ بننے والے عناصر سے سختی سے نمٹا جائے گا۔