Sep ۲۲, ۲۰۱۸ ۲۰:۵۹ Asia/Tehran
  • امریکہ کی مدد سے شام میں دیرالزور کے علاقے سے دہشت گردوں کا فرار

شام کے باخبر ذرائع‏ نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ کی سرکردگی میں داعش مخالف نام نہاد اتحاد نے شام کے علاقے دیرالزور سے کئی داعشی سرغنوں کے فرار میں مدد کی ہے۔

شام میں دیرالزور کے مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی اتحاد کے کئی طیاروں نے دیرالزور کے جنوب مشرقی مضافتی علاقے المراشدہ کے اطراف میں اتر کر کہ جہاں داعشی عناصر موجود ہیں، اس دہشت گرد گروہ کے کئی سرغنوں کو نامعلوم مقام پر منتقل کرنے کا اقدام کیا ہے۔

عراق اور شام کے مختلف علاقوں میں دہشت گردوں کو نجات دلانے اور انھیں ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کرنے کا امریکی اقدام، علاقے میں دہشت گردی کے لئے امریکی حمایت کا ایک اہم ترین ثبوت ہے۔

واضح رہے کہ شام میں امریکہ نے اقوام متحدہ کے دائرہ کار سے باہر اپنی مرضی کا ایک نام نہاد داعش مخالف اتحاد قائم کر رکھا ہے جس کے حملوں میں اب تک صرف عام شہری ہی مارے جاتے رہے ہیں۔

ٹیگس