Sep ۲۶, ۲۰۱۸ ۱۹:۲۲ Asia/Tehran
  • جنگ یمن میں شمولیت کی بنا پر سعودی افسروں کے استعفے

سعودی سرگرم عمل سیاسی کارکنوں کا کہنا ہے کہ جنگ یمن میں شمولیت کی بنا پر سعودی عرب کے ساٹھ سے زائد فوجی افسروں نے استعفے دے دیئے۔

معروف سعودی صارف نے ٹوئیٹر پر تازہ انکشاف کیا ہے کہ سعودی عرب کے ساٹھ سے زائد مختلف فوجی افسروں نے یمن کی جنگ میں شریک ہونے پر جرائم کے ارتکاب سے خائف ہو کر اور گناہ کے ارتکاب کا احساس کرتے ہوئے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا ہے۔

مجتہد نامی اس صارف نے لکھا ہے کہ سعودی فوجی حکام نے فوجی افسروں کے استعفوں کو نامنظور کر دیا ہے جبکہ سعودی ولیعہد محمد بن سلمان فوجی افسروں کے اس اقدام کو جرم کی نظر سے دیکھ رہے ہیں۔

سعودی فوجی افسروں کی جانب سے ایسی حالت میں استعفے دیئے جانے کا اقدام کیا گیا ہے کہ سعودی شاہ سلمان بن عبدالعزیز یمن پر فوجی جارحیت میں اپنے فوجیوں کا جذبہ مضبوط کرنے کے لئے انھیں امتیازات دیتے رہے ہیں۔

ٹیگس