Sep ۲۷, ۲۰۱۸ ۱۳:۱۰ Asia/Tehran
  • ایران سے گیس کی خریداری بند نہیں کریں گے، ترک صدر کا اعلان

ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے کہا ہے کہ امریکی دھمکیوں کے باجود ان کا ملک ایران سے گیس کی خریداری کا سلسلہ جاری رکھے گا۔

خبر رساں ایجنسی رائٹرز کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے ترکی کے صدر رجب طیب اردغان کا کہنا تھا کہ ایران سے اقتصادی لین کرنے والے ملکوں کو امریکہ کی جانب سے تادیبی اقدامات کی دھمکیوں کے باوجود ترکی طویل عرصے تک ایران سے گیس کی خریداری کا پابند رہے گا۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی ضرورتوں کو مد نظر رکھنا ہے اور اگر ہم ایران سے گیس نہیں خریدیں گے تو پھر سردیوں میں ترک شہریوں کے گھروں کو کیسے گرم کیا جائے گا؟۔
قابل ذکر ہے کہ ترکی اپنی ضرورت کی بجلی کا چالیس فی صد حصہ گیس ٹربائن سے تیار کرتا ہے اور ایران ترکی کو گیس فراہم کرنے والا اہم ملک شمار ہوتا ہے۔
ایران سے گیس کی خریداری کا معاہدہ سن دو ہزار چھبیس میں ختم ہو گا اور اس عرصے میں ایران ترکی کو ساڑھے نو ارب کیوبک میٹر گیس فراہم کرے گا۔

ٹیگس