یمنی فوج کی کارروائی13 سعودی اہلکارہلاک
Oct ۲۹, ۲۰۱۸ ۰۹:۰۷ Asia/Tehran
یمن کی سرکاری فوج اور عوامی رضاکارفورسز نے آل سعود کے کرایے کے فوجیوں کے خلاف کارروائی کرکے 13 اہلکاروں کو ہلاک کردیا ہے۔
یمنی فوج کے ترجمان یحیی سریع کا کہنا ہے کہ جیزان کے علاقے میں سعودی فوج کے ساتھ ہونے والی جھڑپوں میں کم ازکم 13 سعودی فوجی مارے گئے
المیسرہ نیوز کے مطابق یمنی فوج نے گزشتہ ایک ہفتے کے دوران سعودی اہلکاروں کے خلاف 30 آپریشن کئے جس میں متعدد سعودی ہلاک یا زخمی ہوگئے۔
یحیی سریع نے مزید کہا فوج نے سعودی اہلکاروں کے کئی مراکز پر میزائل داغے جو اپنے اھداف تک پہنچنے میں کامیاب ہوگئے۔
یمنی فوج اور عوامی رضاکا فورس نے مغربی یمن کے صوبے الحدیدہ کے التحیتا کے علاقے سے سعودی اتحاد کے فوجیوں کا صفایا بھی کر دیا ہے۔ اس کارروائی میں سعودی اتحاد کو بھاری جانی و مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔