سوشل میڈیا پر سعودی مصنوعات کے بائیکاٹ کی کمپین
یمن پر سعودی امریکی اتحاد کی جارحیت کی مذمت میں علاقے کے بعض عرب ملکوں کے ذرائع ابلاغ کے کارکنوں کی شمولیت سے سوشل میڈیا پر سعودی مصنوعات کا بائیکاٹ کئے جانے کی کمپین شروع ہو گئی ہے۔
یمن کے خلاف سعودی اتحاد کی وحشیانہ جارحیت میں اب تک چودہ ہزار سے زائد عام شہری شہید اور دسیوں ہزار دیگر زخمی نیز لاکھوں کی تعداد میں افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔امریکہ کی حمایت سے یمن پر سعودی جارحیت کی مذمت میں سوشل میڈیا پر سعودی مصنوعات کے بائیکاٹ کی کمپین میں یمن، لبنان، عراق، تیونس ، فلسطین اور مصر نیز کئی دیگر ملکوں کے ذرائع ابلاغ کے سرگرم اراکین شامل ہیں، یہ کمپین اسرائیل کی مصنوعات کے بائیکاٹ کی مانند ہی ایک تحریک ہے جو سعودی مصنوعات کا بائیکاٹ کئے جانے کے سلسلے میں شروع کی گئی ہے۔کمپین میں کہا جا رہا ہے جو لوگ یمنی بچوں کے قتل عام میں شامل نہیں ہونا چاہتے انھیں چاہئے کہ سعودی عرب کی مصنوعات خریدنے سے گریز کریں۔واضح رہے کہ سعودی عرب کی بعض مصنوعات امریکی ہیں جو سعودی کمپنیوں کے ہاتھوں تیار ہوتی ہیں۔اس کمپین کی سوشل میڈیا پر وسیع پیمانے پر حمایت کی جارہی ہے -