Dec ۲۸, ۲۰۱۸ ۰۷:۴۰ Asia/Tehran
  • سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر عہدے سے بر طرف

سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کابینہ میں بڑے پیمانے پرتبدیلیاں کردیں ۔

سعودی شاہی محل سے جاری بیان کے مطابق سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کابینہ میں بڑے پیمانے پرتبدیلیاں کرتے ہوئے وزیر خارجہ عادل الجبیر کو عہدے سے ہٹا دیا گیا، ان کی جگہ وزیرخزانہ ابراہیم ال اصاف  کو وزیرخارجہ مقررکردیا گیا ہے جب کہ عادل الجبیر کو وزارت خارجہ میں مشیرمقرر کیا گیا ہے۔

شہزادہ عبداللہ کونیشنل گارڈز کا سربراہ ،  جنرل خالد بن کرار کو سکیورٹی چیف جبکہ مساعد ال عبان کو نیشنل سکیورٹی ایڈوائزر کا عہدہ دیا گیا ہے جب کہ ترکی الشبانہ وزیراطلاعات اور حمد آل الشیخ کو وزیر تعلیم  کا عہدہ دیا گیا ہے۔ عسیر کے گورنر فیصل بن خالد کو سبکدوش کر کے ان کی جگہ ترکی بن طلال کو نیا گورنر مقررکیا گیا ہے۔

شاہی فرمان میں کہا گیا ہے کہ  کابینہ میں تبدیلیاں ملکی مفاد کی خاطر کی گئی ہیں۔  جبکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ آل سعود میں سخت اختلافات ہیں اور حکومت کو بچانے کیلئے اس قسم کے اقدامات وقتا فوقتا اٹھائے جا رہے ہیں۔

ٹیگس