Jan ۱۲, ۲۰۱۹ ۱۹:۱۶ Asia/Tehran
  • غاصب صیہونیوں کے ہاتھوں مسجد الاقصی کی بے حرمتی

صیہونی فوجیوں کی سیکورٹی میں اسرائیل کے وزیر زراعت اور سیکڑوں صیہونی آبادکاروں نے مسجدالاقصی میں داخل ہو کر مسلمانوں کے اس مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔

فلسطینی ذرائع کے حوالے سے موصولہ رپورٹ میں بتا یا گیا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت کے وزیر زراعت یوری ایریل اور سیکڑوں کی تعداد میں صیہونی آبادکاروں نے مسجد الاقصی میں داخل ہو کر مسلمانوں کے اس مقدس مقام میں یہودیوں کی مذہبی رسومات ادا کیں۔

اس موقع پر ان غاصب صیہونیوں نے دین اسلام کے خلاف نعرے بازی بھی کی۔

مسلمانوں کا قبلہ اول مسجدالاقصی، اس وقت بیت المقدس کا عیسائی و اسلامی تشخص مٹانے اور اسے صیہونی رنگ دینے کے لئے صیہونی فوجیوں اور صیہونی آبادکاروں کے اجتماع کے مرکز میں تبدیل ہو گئی ہے۔

یہ ایسی حالت میں ہے کہ اقوام متحدہ کے ادارہ یونیسکو نے اکتوبر دو ہزار سترہ میں اعلان کیا ہے کہ مسجدالاقصی، مسلمانوں سے متعلق ہے اور اس کا یہودیوں سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

ٹیگس