Jan ۳۱, ۲۰۱۹ ۱۹:۵۹ Asia/Tehran
  • یمن کے خلاف سعودی جارحیت

یمن کے خلاف وحشیانہ سعودی جارحیت کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور نئی جارحیت میں دو بچے شہید ہو گئے۔

سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے شمالی یمن کے صوبے صعدہ کے علاقے رازح پر یمن کے عام شہریوں کے خلاف جارحیت کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے شدید بمباری کی جس میں دو بچے شہید ہو گئے۔

اس جارحیت میں کئی عام شہری زخمی بھی ہوئے۔ دریں اثنا اقوام متحدہ کے ادارہ یونیسف نے اعلان کیا ہے کہ یمن کے خلاف جنگ کے آغاز سے اب تک چھے ہزار سات سو بچے جاں بحق و زخمی ہوئے ہیں۔

دوسری جانب یمن کی اعلی انقلابی کمیٹی کے سربراہ محمد علی الحوثی نے اپنے ایک ٹوئٹ میں سعودی اتحاد کے سربراہوں کو خبردار کرتے ہوئے لکھا ہے کہ سعودی اتحاد کے پاس الحدیدہ میں صرف دو آپشن ہیں وہ سوئیڈن سمجھوتے پرعمل کریں یا پھر ان کے لئے جہنم کے دروازے کھلے ہوئے ہیں۔

یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی سریع نے اس جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ یمنی فوج، اسٹاک سمجھوتے کی بنیاد پر فائر بندی پر کاربند ہے، کہا کہ یمن کی مسلح افواج کی جانب سے صبر و تحمل کا، ایسی حالت میں مظاہرہ کیا جا رہا ہے کہ سعودی اتحاد کے فوجیوں نے الحدیدہ پر جارحیت کا سلسلہ تیز کر دیا ہے۔

ٹیگس