Feb ۰۳, ۲۰۱۹ ۱۳:۵۱ Asia/Tehran
  • دیرالزور میں شامی فوج کی کارروائی

شامی فوج نے ملک کے مغربی صوبے حماہ میں دہشت گردوں کے خلاف ایک اور آپریشن شروع کر دیا ہے۔

 دفاعی ذرائع کے مطابق شمالی حماہ کے علاقوں الحواش اور الحویجہ میں جاری اس آپریشن کے دوران درجنوں تکفیری دہشت گرد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔
 شامی فوج نے ہفتے کے روز صوبہ حماس اور حمص کے محفوظ اور فوجی علاقوں کی جانب دہشت گردوں کی پیشقدمی اور دراندازی کی کوشش  بھی ناکام بنا دی تھی۔
 ایک اور اطلاع کے مطابق دس ہزار سے زائد شامی پناہ گزین جابر نصیب گزرگاہ کے ذریعے جنوبی شام میں واقع اپنے گھروں کو واپس لوٹ گئے ہیں۔
 شام میں امن و امان کی صورتحال میں بہتری کے بعد سے شامی پناہ گزینوں کی واپسی کا عمل تیز ہو گیا ہے۔

ٹیگس