پاکستان میں درجوں دہشت گرد ہلاک، پاکستانی فوج کے ایک کیپٹن سمیت چھے جوانوں کی بھی موت
پاکستان کے صوبہ بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں دہشت گردوں کے خلاف پاکستانی فوج کی کارروائیوں میں درجنوں دہشت گردوں کی ہلاکت کی خبر ہے۔
سحرنیوز/پاکستان: پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے بتایا ہے کہ بلوچستان کے صدر مقام کوئٹہ کے علاقے چلتن میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع کے بعد سیکورٹی دستوں نے ایک بڑا اور موثر آپریشن انجام دیا۔
اس رپورٹ کے مطابق اس انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن میں چودہ دہشت گرد ہلا ک ہوگئے۔
پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ایک اور انیٹیلجنس بیسڈ آپریشن، کیچ کے علاقے بلیدہ میں کیا گیا جس میں چار دہشت گرد ہلاک ہوئے۔
پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع کرم میں بھی سیکورٹی آپریشن میں سات دہشت گرد مارے گئے۔
کرم میں دہشت گردوں کی فائرنگ میں پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے بتایا ہے کہ دہشت گردوں کی فائرنگ میں ایک کیپٹن سمیت چھے جوان جاں بحق ہوگئے۔