Feb ۲۳, ۲۰۱۹ ۰۸:۲۰ Asia/Tehran
  • ترکی میں مزید295 فوجیوں کے گرفتاری وارنٹ جاری

ترکی میں ناکام بغاوت کے الزام میں تقریبا295 حاضر آرمی افسروں کے گرفتاری وارنٹ جاری کر دیئے گئےہیں۔

استنبول پراسیکیوٹر آفس کے مطابق295 حاضر سروس فوجی افسروں کے گرفتاری وارنٹ جاری کئےگئے ہیں، ان میں دو کرنل بھی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ فتح اللہ گولن نیٹ ورک سے تعلق کے شبہ میں اب تک ہزاروں لوگوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے جن میں بڑی تعداد میں سرکاری ملازمین اور فوجی افسران شامل ہیں۔

حالیہ گرفتاری کے احکامات استنبول سمیت 59شہروں میں جاری کیے گئے ہیں۔ان افسران پر الزام ہے کہ بغاوت کا منصوبہ بنانے والوں سے ان کے تعلقات تھے۔

 

ٹیگس