Mar ۰۲, ۲۰۱۹ ۱۱:۵۱ Asia/Tehran
  • امریکہ کو معلوم ہے کہ داعش کا سرغنہ کہاں ہے: شام

شام نے کہا ہے کہ امریکی جانتے ہیں کہ داعش کا سرغنہ کہاں ہے۔

المیادین کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ میں شام کےمستقل نمائندے بشار الجعفری نے تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران، شام کا اہم دوست اور برادر ملک ہے ۔

بشارالجعفری نے شام کے بحران میں سعودی عرب کے مخدوش کردار کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب نے ابتدا ہی سے شامی عوام کے قتل عام میں اپنا کردار ادا کرنا شروع کردیا اور اس نے دہشت گردوں کو پیشرفتہ ہتھیار فراہم کئے۔

انہوں نے کہا کہ شامی قوم ان افراد کو معاف نہیں کرےگی جنھوں نے شامی عوام کا خون بہانے میں کردار ادا کیا ہے۔

بشار الجعفری نے کہا کہ دہشت گردی ایک ایسا ہتھیار ہے جو امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے ہاتھ میں ہے اور امریکہ کو اچھی طرح علم ہے کہ داعش کا سرغنہ ابو بکر بغدادی کہاں روپوش ہے۔

 

ٹیگس