Mar ۰۴, ۲۰۱۹ ۱۳:۵۶ Asia/Tehran
  • یمن پر جارحیت میں اسرائیل بھی شامل، انصاراللہ

یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ کے سربراہ نے یمنی قوم سے کی جانےوالی دشمنی کی وجوہات بتاتے ہوئے تاکید کے ساتھ کہا ہے کہ یمن کے خلاف جارحیت میں جارح قوتوں کے ساتھ غاصب صیہونی حکومت بھی شامل ہے۔

یمن کی عوامی انقلابی تحریک انصاراللہ کے سربراہ سید عبدالملک بدرالدین الحوثی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ یمنی قوم سے تمام تر دشمنی اپنے برحق مسائل اور ایمانی تشخص کی بنیاد پر مبنی یمنی عوام کی تحریک کی وفاداری کی بنا پر برتی جا رہی ہے اور یمنی عوام کے خلاف جنگ و جارحیت میں صیہونی حکومت کے وزیر اعظم بنیامین نتن یاہو بھی شریک ہیں۔الحوثی نے علاقے میں حزب اللہ اور مزاحمتی تحریکوں کے سلسلے میں دشمنوں کے موقف کو امریکہ اور دشمن صیہونی حکومت کے ساتھ بعض عرب ملکوں کی جانب سے تعلقات کو معمول لائے جانے کا نتیجہ قرار دیا۔انھوں نے وارسا اجلاس کی طرف بھی اشارہ کیا اور کہا کہ اس اجلاس کا مقصد اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کی راہ ہموار کرنا تھا جبکہ یہ اقدام نہ صرف مسلمانوں کے مقدس مقامات کی بے حرمتی بلکہ اسرائیل کو باضابطہ طور پر تسلیم کئے جانے کے مترادف ہے۔

ٹیگس