متحدہ عرب امارات کی اس سے زیادہ حیثیت نہیں، قطری عہدیدار کا بیان
قطر کی وزارت خارجہ نے متحدہ عرب امارات کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور کے بیان کے جواب میں جس میں انہوں نے ابوظہبی اجلاس میں قطر کی طرف سے نچلی سطح پر وفد بھیجنے کے اقدام پر تنقید کی تھی، کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات کی اس سے زیادہ حیثیت نہیں تھی-
متحدہ عرب امارات کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور انور قرقاش نے قطر پر تنقید کی ہے کہ اس نے ابوظہبی میں او آئی سی کے اجلاس میں نچلی سطح کا وفد کا بھیجا تھا-
انور قرقاش کی اس تنقید کا جواب دیتے ہوئے قطر کی وزارت خارجہ کے پریس دفتر کے سربراہ احمد بن سعید الرمیحی نے کہا کہ بین الاقوامی اجلاسوں میں قطری وفود کی شرکت کی سطح کا دار و مدار میزبان ملک کی اہمیت اور حیثیت پر ہوتا ہے اور متحدہ عرب امارات کی حیثیت اتنی ہی تھی-
قطر کی وزارت خارجہ کے عہدیدار نے کہا کہ جو چیز اہمیت رکھتی ہے وہ یہ ہے کہ ابوظہبی کے اجلاس میں بھی دوحہ کے وفد نے واضح کر دیا کہ قطر کا محاصرہ غیر قانونی ہے۔