Mar ۱۰, ۲۰۱۹ ۰۸:۲۷ Asia/Tehran
  • افغان سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 30طالبان ہلاک

سرکاری حکام کے مطابق آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز کو کوئی نقصان نہیں پہنچا ہے۔

افغان فورسز نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 30 مبینہ طالبان کو ہلاک کر دیا جب ک 7 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا۔

افغان حکام کے مطابق دہشت گردوں کے خلاف آپریشن افغان دارالحکومت کابل اور قندوز میں کیے گئے جب کہ آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانوں اور بارودی مواد کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

ذرائع کے مطابق کالعدم طالبان کے خلاف آپریشن کے دوران مقامی طالبان کمانڈر بھی ہلاک ہوا جب کہ غزنی کے اندر ضلعی اور وردک کے ضلع جگاتھو میں فضائی حملہ کے دوران دو طالبان گروہوں کے ارکان ہلاک ہوئے۔

دو روز قبل افغانستان کے دارالحکومت کابل میں حزب وحدت اسلامی کے رہنما شہید علی مزاری کی 24 ویں برسی کے اجتماع پر یکے بعد دیگر دھماکے ہوئے، جس کے نتیجے میں 11 افراد جاں بحق اور 19 زخمی ہوئے تھے۔ زخمیوں میں افغان صدارتی امیدوار عبدالطیف بھی شامل تھے۔

ٹیگس