Mar ۱۳, ۲۰۱۹ ۱۹:۵۵ Asia/Tehran
  • یمن کے صوبہ المہرہ کے باشندوں اور جارح سعودی فوجیوں کے درمیان لڑائی

یمن کے صوبہ المہرہ کےباشندوں نے اپنے علاقے سے ہتھیاروں سے بھرے ہوئے سعودی فوج کے ٹرکوں کے گذرنے پر احتجاج کیا جس کے بعدالمہرہ کے یمنی قبائل اور جارح سعودی اتحاد کے فوجیوں کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئی ہیں۔

یمن کے صوبہ المہرہ کے باشندوں اور قبائلی لوگوں نے اس سے پہلے بارہا اپنے علاقے میں سعودی فوج کی غاصبانہ موجودگی پر احتجاج کیا اور بدھ کو جب ہتھیاروں سے بھرے ہوئے سعودی فوج کے ٹرک المہرہ کے علاقوں سے گذرنے لگے تو ان علاقوں کے شہریوں اور قبائلی افراد نے شدید احتجاج کیا اور سعودی اتحادی فوج سے ان کی شدید جھڑپ ہوئی۔

یہ جھڑپ اس وقت شروع ہوئی جب سعودی عرب کے اتحادی فوجیوں نے المہرہ کے باشندوں پر حملہ کردیا - المہرہ کے قبائل نے اس سے پہلے بھی شحن کے علاقے میں سعودی فوجی اڈے کے قیام کی آل سعود حکومت کی کوشش ناکام بناچکے ہیں۔

اس علاقے کے باشندے اور قبائل گذشتہ برس اپریل سے اپنے علاقے میں سعودی فوجیوں کی موجودگی کے خلاف مسلسل مظاہرے کر رہے ہیں۔

ٹیگس