Mar ۲۲, ۲۰۱۹ ۱۴:۴۸ Asia/Tehran
  • امریکہ جنگ یمن کے خاتمے میں رکاوٹ، انصار اللہ

یمن کی عوامی تحریک انصار اللہ نے امریکہ کو اپنے ملک میں جنگ بندی کے عمل میں اہم ترین رکاوٹ قرار دیا ہے۔

 انصار اللہ کے سیاسی دفتر کے رکن محمد البخیتی نے کہا ہے کہ امریکہ اور اس کے ایجنٹ، یمن میں ہمہ گیر جنگ بندی کے مخالف ہیں اور جنگ بندی کو صرف الحدیدہ تک محدود رکھنا چاہتے ہیں۔
 انہوں نے کہا کہ امریکہ، یمن کے خلاف قائم جارح سعودی اتحاد کا ایک حصہ ہے اور وہ یمنی عوام کے خلاف ظلم و بربریت میں برابر شریک ہے۔
 انصار اللہ کے سیاسی دفتر کے رکن نے کہا کہ یمن کے عوام کو امریکہ سے انصاف کی کوئی توقع نہیں کیونکہ امریکہ نے ہی فلسطینیوں پر اپنے ملک میں عرصہ حیات تنگ کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
 دوسری جانب اطلاعات ہیں کہ مغربی یمن کے صوبے عمران کے شہر قفلہ عذر میں ہونے والے کلسٹر بم کے دھماکے میں ایک بچہ شہید اور تین دیگر زخمی ہو گئے۔
جارح سعودی اتحاد نے جبلیہ کے علاقے پر راکٹ بھی برسائے جس میں ہونے والے جانی نقصان کے بارے فوری طور پر کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔  

ٹیگس