پاکستانی میزائل ایٹمی ہتھیار لے جاسکتے ہیں: ملائیشین وزیرِاعظم
ملائیشیا کے وزیرِاعظم کا کہنا ہے کہ پاکستان کے پاس ایٹمی ہتھیاراور انہیں ہدف تک پہنچانے والے میزائل ہیں ۔
ایک انٹرویو میں ملائیشیا کے وزیرِاعظم مہاتیر محمد نے کہا کہ پاکستان ایٹمی ہتھیار اور انہیں ہدف تک پہنچانے والے میزائل بھی رکھتا ہے۔
ڈاکٹر مہاتیر محمد نے کہا کہ پاکستان اب اپنا جنگی طیارہ جے ایف 17 تھنڈر بھی بنا رہا ہے اور حال ہی میں اس نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ پاکستان ملائیشیا کو یہ طیارے فروخت بھی کرنا چاہتا ہے۔ میں سمجھتا ہوں کہ پہلے ایک یا دو طیارے لے کر ہمیں ان کی صلاحیت کی آزمائش کرنا ہوگی۔
واضح رہے کہ مہاتیرمحمد نےچند روز قبل پاکستان کا سہ روزہ دورہ کیا اور 23 مارچ کو یومِ پاکستان کے موقع پر انہوں نے مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے اسلام آباد میں فوجی پریڈ میں شرکت بھی کی تھی جب کہ اس دوران انہوں نے جے ایف 17 تھنڈر طیارے میں گہری دلچسپی ظاہر کی تھی۔