Mar ۳۱, ۲۰۱۹ ۱۴:۱۳ Asia/Tehran
  • جارح سعودی اتحاد کے ٹھکانوں پر یمنی فوج کے جوابی حملے

یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے جارح سعودی اتحاد کے ٹھکانوں پر جوابی حملہ کر کے دو سو سے زائد جارح فوجیوں کو ہلاک او زخمی کر دیا۔

المسیرہ ٹیلی ویژن چینل نے خبر دی ہے کہ سعودی عرب کے جنوبی صوبے عسیر میں سعودی عرب اور اس کے اتحادی فوجیوں کے ٹھکانوں پر یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے جوابی حملے کر کے دو سو سے زائد جارح فوجیوں کو ہلاک یا زخمی کر دیا-

دوسری جانب جارح سعودی اتحاد کے فوجیوں نے یمن کے مغربی صوبے الحدیدہ کے التحیتا کے مختلف علاقوں پر گولہ باری کی- یمن کے ایک فوجی ذریعے نے خبر دی ہے کہ یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے سعودی عرب کے جنوبی علاقے جیزان میں جارح سعودی اتحاد کے فوجیوں کے ایک حملے کو پسپا کر دیا-

مذکورہ فوجی ذریعے نے بتایا کہ سعودی اتحاد کے جارح فوجیوں نے یمنی فوج کے اڈوں کی جانب پیشقدمی کی کوشش کی، اس دوران سعودی فضائیہ نے بھی ان کا ساتھ دیا لیکن یمنی فوج اور عوامی رضاکارفورس نے اس حملے کو ناکام بنا دیا- اس کارروائی میں بھی بڑی تعداد میں جارح فوجی ہلاک کر دیئے گئے-

یمن سے ہی ایک خبر یہ بھی ہے کہ یمنی فوج نے صوبے تعز کے المسراخ  علاقے کے الاقروض محاذ پر بھی سعودی اتحاد کے حملے کو پسپا کر دیا، اس کارروائی میں بھی سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کے بہت سے فوجی ہلاک ہو گئے-

 

ٹیگس