Apr ۰۱, ۲۰۱۹ ۰۸:۳۵ Asia/Tehran
  • شام میں امریکی اقدام کے خلاف مظاہرے

شام میں جولان ہائیٹس سے متعلق امریکی اقدام کے خلاف مظاہرے ہوئے۔

شام کے مختلف شہروں اور علاقوں میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے جولان ہائیٹس پر اسرائیلی قبضے کو تسلیم کئے جانے کی مذمت میں احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔

شام کے شہر دیرالزور میں بھی عوام کی بڑی تعداد نے احتجاج کرتے ہوئے امریکی صدر ٹرمپ کے اس اقدام کی شدید مذمت کی ۔

شام کے دارالحکومت دمشق کے قریب واقع شہرسبقا میں بھی عوام کی ایک بڑی تعداد نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ علاوہ ازیں شام کے علاقے جولان ہائیٹس کے باسیوں نے بھی امریکی اقدام کی مذمت میں جولان ہائیٹس پر احتجاجی مظاہرے کئے۔ جولان ہائیٹس پر واقع گاوں بعتماتا سمیت شام کے دوسرے چھوٹے بڑے شہروں اور دیہاتوں میں امریکی صدر ٹرمپ کے اس غلط فیصلے پر شامی عوام نے بھرپور احتجاج کیا۔

 دوسری طرف شام کی وزارت خارجہ نے اپنے ایک بیان میں امریکی صدر ٹرمپ کے جولان ہائیٹس پر غاصب صیہونی اسرائیل کے ناجائز قبضے کو قانونی طور پر تسلیم کر لینے کے اقدام کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ جولان ہائیٹس کے متعلق امریکی صدر ٹرمپ کا یہ اقدام ثابت کرتا ہے کہ امریکہ ہر جائز ناجائز طریقے سے اسرائیل کی حمایت میں مصروف ہے جبکہ امریکہ کا یہ اقدام 1981ء میں پاس کی گئی سلامتی کونسل کی قرارداد نمبر 497 کے بھی منافی ہے۔

 

ٹیگس