Apr ۰۱, ۲۰۱۹ ۱۸:۲۱ Asia/Tehran
  • ٹرمپ کے خلاف شامی عوام کے مظاہرے

شام کے مختلف شہروں کے عوام نے جولان پر صیہونی حکومت کی حکمرانی تسلیم کرنے سے متعلق امریکی صدر ٹرمپ کے غیر قانونی اقدام کے خلاف مظاہرے کر کے جولان کے شامی تشخص پر تاکید کی ہے۔

سانا کی رپورٹ کے مطابق شام  کے مختلف علاقوں منجملہ قامشلی، سویدا اور قنیطرہ کے عوام نے مظاہرے کر کے جولان کے بارے میں ٹرمپ کے غیر قانونی اقدام کی مذمت کی اور اعلان کیا کہ امریکی صدر کا اقدام بین الاقوامی قوانین کے منافی ہے۔

جولان کے بارے میں ٹرمپ کے اقدام کے خلاف گذشتہ ہفتے سے شام کے مختلف شہروں میں مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔

شامی عوام نے جولان کو اپنے ملک کا  علاقہ قرار دیتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ جولان  کو اسرائیل کے قبضے سے واپس لیا جائے گا۔

امریکی صدر ٹرمپ نے پچّیس مارچ کو بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد کے منافی قدم اٹھاتے ہوئے ایک ایسے حکمنامے پر دستخط کئے ہیں جس میں جولان پر اسرائیل کی حکمرانی کو تسلیم کیا گیا ہے۔

جبکہ غاصب صیہونی حکومت نے سن سڑسٹھ کی جنگ میں شام کے اس علاقے پر غاصبانہ قبضہ کیا ہے اور اسرائیل میں اس علاقے کو شامل کرنے کے اس کے اعلان کے بعد بھی عالمی برادری نے اسے شام کا مقبوضہ علاقہ قرار دیا ہے۔

ٹیگس