افغانستان میں امریکی فوج کے قافلے پر حملہ، تین امریکی دہشتگرد ہلاک
افغانستان کے شمالی علاقے بگرام میں امریکی دہشتگرد ٹولے پر ہونے والے حملے میں کم سے کم تین امریکی دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔
افغانستان میں سرکاری ذرائع نے خبر دی ہے کہ افغانستان کے شمالی علاقے بگرام میں امریکی دہشتگردوں کے قافلے پر ایک کار بم دھماکے کے سبب چار افراد مارے گئے جن میں تین امریکی دہشتگرد بھی شامل ہیں-
اس سے پہلے بگرام شہر کے گورنر عبدالشکور قدوسی نے اس حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ حملے میں مارے گئے امریکی دہشتگردوں کی تعداد کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے-
دوسری جانب افغانستان میں تعینات غیر ملکی فوج کی کمان نے اس حملے کے بارے میں کوئی بیان نہیں دیا ہے-
دو ہزار ایک سے اب تک افغانستان میں تقریبا ڈھائی ہزار امریکی دہشتگرد ہلاک اور بیس ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں-
یہ ایسی حالت میں ہے کہ افغان عوام، اپنے ملک میں پائی جانے والی بدامنی اوردہشت گردی کا سبب امریکی دہشتگردوں کی موجودگی کو قرار دیتے ہیں۔
افغان عوام نے بارہا ملک کے مختلف شہروں میں مظاہرے کر کے افغانستان سے غیر ملکی فوجیوں کے فوری انخلا کا مطالبہ بھی کیا ہے-