الحدیدہ کے رہائشی علاقوں پر سعودی فوجی اتحاد کی گولہ باری
Apr ۲۳, ۲۰۱۹ ۱۵:۳۳ Asia/Tehran
سعودی اتحاد کے فوجیوں نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مغربی یمن کے صوبے الحدیدہ پر گولہ باری کی ہے۔
المسیرہ ٹیلی ویژن کے مطابق سعودی اتحاد کی گولہ باری کے نتیجے میں الحدیدہ کا علاقہ الحیس سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے جہاں درجنوں مکانات تباہ ہوگئے ہیں۔
جارح سعودی اتحاد نے اتوار کے روز بھی جنگ بندی کے معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے الحدیدہ کے مختلف علاقوں پر راکٹوں سے حملہ کیا تھا۔
دوسری جانب یمن کی فوج اورعوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے جنوبی سعودی عرب کی صوبے عسیر کی جانب سے سعودی فوجی اتحاد کی پیشقدمی کو ناکام بنادیا ہے۔
یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کی جوابی کارروائی میں سعودی اتحاد میں شامل درجنوں کرائے کے فوجی ہلاک ہوگئے۔