Apr ۲۶, ۲۰۱۹ ۱۶:۰۸ Asia/Tehran
  • آل سعود کے جرائم پر پردہ ڈالنے کے لئے دہشت گردی سے غلط فائدہ اٹھانے کی کوشش

انسانی حقوق کی سعودی دفاعی کمیٹی نے اپنے ملک میں سینتیس افراد کے سر قلم کئے جانے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ سعودی ولیعہد بن سلمان، اپنے جرائم کی پردہ پوشی کے لئے دہشت گردی کے واقعات سے غلط فائدہ اٹھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

اس کمیٹی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ قانونی حقوق اور آزادی کے حق میں آواز بلند کرنے والے بے گناہوں کے خون سے تمام حریت پسند سعودی شہریوں کا عزم مزید مضبوط و مستحکم ہو گا۔
اس کمیٹی نے جھوٹے الزامات کے تحت سیاسی وجوہات کی بنا پر سعودی شہریوں کے قتل عام کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی قوم سمیت یمن، بحرین اور دیگر اقوام پر آل سعود حکومت کے مظالم اور وحشیانہ جرائم کے خلاف قانونی کارروائی کے فقدان کا نتیجہ ہے کہ آل سعود حکومت اپنے گھناونے جرائم کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔
انسانی حقوق کی سعودی دفاعی کمیٹی نے بین الاقوامی تنظیموں کی جانب سے سعودی عرب میں سینتیس بے گناہ شہریوں کا خون بہائے جانے کی، بے نتیجہ مذمت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری کو چاہئے کہ آل سعود کے جرائم کے خلاف قانونی کارروائی کے سلسلے میں موثر اقدامات عمل میں لائے۔

ٹیگس