جنوبی عراق میں مٹی کے طوفان نے تباہی مچادی
Apr ۳۰, ۲۰۱۹ ۱۵:۵۱ Asia/Tehran
جنوبی عراق میں آنے والے مٹی کے طوفان کے نتیجے میں متعدد افراد جاں بحق اور درجنوں افراد زخمی ہوئے ہیں جبکہ مکانوں اور عمارتوں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔
عراقی وزارت صحت کے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ملک کے جنوبی صوبوں میں آنے والے گرد و غبار کے طوفان کے باعث چار افراد جاں بحق اور اکسٹھ افراد زخمی ہوئے ہیں۔
صوبہ نجف اشرف میں بھی مٹی کے طوفان نے چار افراد کی جان لے لی جبکہ بیس افراد کو حالت غیر ہونے پر اسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے۔
مٹی کے طوفان نے عراق کے جنوبی صوبوں میں رہائشی مکانات اور عمارتوں کو بھی کافی نقصان پہنچایا ہے۔