متحدہ عرب امارت کی بندرگاہ پر خوفناک دھماکہ
متحدہ عرب امارات کی بندرگاہ فجیرہ میں خوفناک دھماکے کی خـبریں موصول ہوئی ہیں۔
المیادین ٹیلی ویژن کے مطابق فجیرہ پورٹ پر ہونے والے خوفناک دھماکے کے نتیجے میں سات سے دس تیل بردار بحری جہازوں میں آگ لگ گئی۔
عینی شاہدین کے مطابق فجیرہ پورٹ پر دھماکے کے فوراً بعد امریکہ اور برطانونی طیاروں کو علاقے پر پروازیں کرتے دیکھا گیا۔
متحدہ عرب امارات کے حکام کی جانب سے تاحال فجیرہ پورٹ پر ہوئے دھماکے کی وجوہات کے بارے میں کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔
بحیرہ عمان کے ساحل پر واقع الفجیرہ کی بندرگاہ، متحدہ عرب امارات کی اہم ترین بندرگاہ شمار ہوتی ہے جہاں متعدد آئل اور انڈسٹریل جیٹیاں قائم ہیں۔
متحدہ عرب امارات کے حکام نے گزشتہ برسوں کے دوران ابوظہبی اور فجیرہ کے درمیان تین سو ستر کلومیٹر طویل پائپ لائن بھی بـچھائی ہے تاکہ اپنے زعم میں آبنائے ہرمز کو بائی پاس کیا جا سکے۔