May ۱۷, ۲۰۱۹ ۱۵:۲۴ Asia/Tehran
  • صنعا پر حملہ سعودی دشمن کی بے بسی کی علامت ہے، انصار اللہ

یمن کی عوامی تحریک انصار اللہ کے ترجمان نے دارالحکومت صنعا پر سعودی اماراتی اتحاد کی وحشیانہ جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے اس حملے کو جارح اتحاد کی بے بسی اور کمزوری کی علامت قرار دیا ہے۔

انصاراللہ کے ترجمان محمد عبدالسلام نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ دشمن کی اہم تنصیبات پرحملے کے بعد سعودی اتحاد کی جانب سے رمضان کے مبارک مہینے میں بے گناہ روزہ داروں کا قتل عام اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ سعودی دشمن فوجی، سیاسی اور اخلاقی لحاظ سے دیوالیہ ہو چکا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ یمنی فوج نے منگل کے روز سات ڈرون طیاروں کے ذریعے سعودی عرب کی سب سے بڑی سرکاری تیل کمپنی آرامکو کے دو پمپنگ اسٹیشنوں کو نشانہ بنایا تھا۔ انصار اللہ کے ترجمان نے کہا کہ یمن کے ساتھ دنیا کا رویہ غیر انسانی ہے اور امریکہ و فرانس کے فراہم کردہ ہتھیاروں سے یمنی عوام کا قتل عام کیا جا رہا ہے۔
سعودی حکومت اور اس کے اتحادیوں نے چار سال سے زیادہ عرصے سے یمن کو جارحیت کا نشانہ بنا رکھا ہے جس کے نتیجے میں ہزاروں عام شہری شہید اور زخمی ہوئے جبکہ یمن کی بنیادی تنصیبات کو تباہ کر دیا گیا لیکن اس کے باوجود یمنی عوام کی استقامت کے نتیجے میں سعودی اتحاد کو اپنے مقاصد میں ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا۔

ٹیگس