یمنیوں نے جنگ کی بازی پلٹ دی، 45 سعودی جنگی طیاروں پر قبضہ + ویڈیو
Jun ۰۸, ۲۰۱۹ ۱۳:۵۹ Asia/Tehran
یمن کی فوج اور رضاکار فورسز نے سعودی عرب کے اندر گھس کر سعودی جارحین کے خلاف حملے تیز کر دیئے ہیں ۔
حال ہی میں سوشل میڈیا پر جاری ہونے والے ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ یمن کی تحریک انصار اللہ کے جوانوں نے سعودی عرب کے ایک فوجی ہوائی اڈے پر کنٹرول کر لیا ہے جس کے ٹرمینل پر 45 جنگی طیارے صحیح و سالم حالت میں کھڑے ہیں ۔
اطلاعات ہیں کہ یمن کی فوج اور سعودی عرب کے فوجیوں کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں اب تک 150 سے زائد سعودی فوجی اور کرایہ کے ایجنٹ ہلاک ہوگئے ۔ یمن کے جاں باز سپاہیوں نے سعودی عرب کے اندر یہ بے نظیر کاروائی کی ہے۔