Jun ۲۲, ۲۰۱۹ ۱۸:۲۱ Asia/Tehran
  • سعودی اتحاد کے فوجی ٹھکانوں پر یمنی فوج کے میزائل حملے

یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے صوبے البیضا کے علاقے قانیہ میں سعودی اتحاد کے فوجی ٹھکانون پر زلزال ایک قسم کے بیلسٹک میزائلوں سے حملہ کیا۔اس کارروائی میں سعودی اتحاد کے فوجیوں کو خاصا نقصان پہنچا۔ یمنی افواج نے اسی طرح جیزان میں ایک سعودی فوجی مرکز کو اپنے کنٹرول میں لے لیا ہے۔

یمنی ذرائع کے مطابق یمنی فوجیوں نے سعودی عرب کے جنوبی علاقے جیزان کے قیس نامی پہاڑی علاقے میں واقع ایک فوجی مرکز کو اپنے کنٹرول میں لے لیا ۔
یمنی افواج نے اسی طرح نجران سیکٹر پر جارح سعودی اتحاد کی پیش قدمی کی ایک کوشش کو ناکام بنادیا ہے ۔ اس رپورٹ کے مطابق سعودی اتحاد کے فوجیوں نے یمنی افواج کی شدید گولہ باری اور فائرنگ کا سامنا ہونے پر پسپائی اختیار کرلی ۔ اس کارروائی میں جارح اتحاد کے درجنوں فوجیوں کی ہلاکت کی خبر ہے۔
یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے اسی طرح صوبے البیضا کے علاقے قانیہ میں سعودی اتحاد کے فوجی ٹھکانوں پر زلزال ایک قسم کے بیلسٹک میزائلوں سے حملہ کیا۔
اس کارروائی میں سعودی اتحاد کے فوجیوں کو خاصا نقصان پہنچا اور دسیوں فوجی ہلاک و زخمی ہو گئے۔
یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے ایک دستے نے قانیہ کے علاقے میں سعودی اتحاد کے فوجیوں کی ایک گاڑی کو تباہ کر دیا۔
یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے اینٹی ایرکرافٹ یونٹ نے بھی اعلان کیا ہے کہ مغربی یمن کے صوبے الحدیدہ میں سعودی اتحاد کا ایک ڈرون طیارہ مار گرایا گیا۔ یہ ڈرون طیارہ الفازہ کے علاقے میں تباہ ہوا۔
دریں اثنا یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے کہا ہے کہ یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ نے ایسی جدید ٹکنالوجی حاصل کرلی ہے کہ جس کا دشمن کا دفاعی سسٹم بھی مقابلہ نہیں کر سکتا۔
یحیی سریع نے یمنی کی تحریک استقامت کی ٹیکنالوجی کے مقابلے میں سعودی عرب میں تعینات امریکہ کے دفاعی سسٹم اور اسی طرح دیگر دفاعی نظاموں کی ناتوانی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں مدنظر مختلف اہداف، یمن کے بیلسٹک اور ڈرون طیاروں کے نشانے پر ہیں۔
انھوں نے مستقبل میں مختلف قسم کے میزائل اور ڈرون طیارے تیار کرنے کے سلسلے میں یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ کی توانائی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یمن کی جوابی کارروائیاں صرف عسیر، جیزان اور نجران تک محدود نہیں رہیں گی۔
اسی اثنا میں الحدیدہ کے شہریوں نے سعودی اتحاد کی جارحیت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔
مظاہرین نے کہ جن میں الحدیدہ کے گورنر اور ڈپٹی گورنر بھی شامل تھے، الحدیدہ کے مختلف علاقوں پر سعودی اتحاد کے حملوں اور جارحیت کی شدید مذمت کی۔
مظاہرین نے جارح سعودی اتحاد کی وحشیانہ کارروائیوں کے سلسلے میں عالمی اداروں اور بین الاقوامی تنظیموں کی خاموشی پر بھی کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے تاکید کے ساتھ اعلان کیا کہ الحدیدہ کو دشمنوں کے وجود سے پاک کئے جانے تک اس صوبے کے عوام کی استقامت و مزاحمت کا سلسلہ بدستور جاری رہے گا۔

ٹیگس