Jun ۲۳, ۲۰۱۹ ۱۹:۴۵ Asia/Tehran
  • فلسطین کو فروخت کرنے کی سازش میں شریک نہیں ہوں گے، لبنان

لبنان کے اسپیکر نے کہا ہے کہ ان کا ملک نہ تو جھوٹا گواہ بنے گا اور نہ ہی فلسطین کی فروخت کے سودے میں شریک ہوگا۔

وائٹ ہاؤس کے مشیر جیرڈ کوشنر کی جانب سے سینچری ڈیل کے بارے میں دئے گئے بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے لبنان کے اسپیکر نبیہ بری نے کہا کہ ان کا ملک ایسی کسی بھی سرمایہ کاری میں شرکت نہیں کرے گا جو فلسطینی عوام کے نقصان میں ہو۔

وائٹ ہاؤس کے مشیر اور امریکی صدر کے داماد جیرڈ کوشنر نے کہا ہے کہ سینچری ڈیل کے پہلے مرحلے میں فلسطینی علاقوں کے علاوہ، مصر، اردن اور لبنان میں پچاس ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی جائے گی۔

سینچری ڈیل کے امریکی صیہونی منصوبے پر علمدرآمد کے پہلے مرحلے کے آغاز کے لیے منامہ اقتصادی کانفرنس پچیس اور چھبیس جون کو بحرین میں ہوگی۔

سینچری ڈیل منصوبے کے تحت بیت المقدس صیہونی حکومت کے حوالے کردیا جائے گا ، فلسطینی پناہ گزینوں کو اپنے وطن واپس لوٹنے کا حق نہیں ہوگا اور فلسطین صرف غرب اردن اورغزہ کے کچھ علاقوں تک ہی محدود رہے گا۔

ٹیگس