انقلاب کے بعد ایران میں اسرائیلی سفارتخانے پر فلسطینی پرچم اور اب عراق میں بحرینی سفارتخانے پر فلسطینی پرچم + ویڈیو
Jun ۲۸, ۲۰۱۹ ۱۳:۳۶ Asia/Tehran
عراقی نے ایک بار پھر فلسطین کی بھرپور حمایت کا ثبوت دے دیا ۔
عراقی عوام نے گزشتہ رات منامہ اجلاس کے خلاف بغداد میں بحرین کے سفارتخانے کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور اس کے بعد مظاہرین سفارتخانے کی عمارت پر چڑھ گئے اور انہوں نے عمارت پر فلسطین کا پرچم لہرا دیا۔
قابل ذکر ہے کہ منامہ میں ڈیل آف سینچری کے حوالے سے 25 اور 26 جون کو ہونے والے اجلاس کا لبنان اور عراق نے بائیکاٹ کیا تھا۔
عراقی مظاہرین نے امریکہ، اسرائیل اور بحرین کے جھنڈوں اور اسی طرح امریکی صدر ٹرمپ کی تصاویر کو آگ لگا دی۔