Jul ۱۷, ۲۰۱۹ ۱۵:۰۱ Asia/Tehran
  • یمن میں منصفانہ امن کا قیام چاہتے ہیں، الحوثی

یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ کے سربراہ نے ایک بار پھر ملک میں منصفانہ امن اور صلح کے قیام کے لیے اپنی آمادگی کا اعلان کیا ہے۔

یمن کےامور میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے مارٹن گریفتھس سے بات چیت کرتے ہوئے انصاراللہ کے سربراہ عبدالملک الحوثی کا کہنا تھا کہ ان کی تنظیم ملک میں منصفانہ امن کے قیام کے لیے ہروقت تیار ہے۔انہوں نے یمن کی مستعفی حکومت کی جانب سے اسٹاک ہوم امن معاہدے کی خلاف ورزی   کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سعودی اتحاد کے ظالمانہ اور انسانیت سوز اقدامات نے امن کی راہوں کو مسدود کر رکھا ہے۔انصار اللہ کے سربراہ نے جارح ممالک اور ان کے پالتو ایجنٹوں کو یمن میں بدامنی اور بحران کا اصل ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہا کہ صنعا کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کی مسلسل بندش نے عام شہریوں کے لیے اقتصادی اور انسانی صورتحال کو دشوار بنادیا ہے۔اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے برائے یمن مارٹن گریفتھس الحدیدہ میں جنگ بندی کے نئے معاہدے کے بارے میں تبادلہ خیال کے لیے منگل کی شام یمن کے دارالحکومت صنعا پہنچے ہیں۔

ٹیگس