Jul ۲۷, ۲۰۱۹ ۰۷:۴۷ Asia/Tehran
  • فلپائن میں زلزلہ 8 ہلاک 60 زخمی

زلزلہ فلپائن کے صوبے Batanesبٹناس کے دو جزیروں میں آیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق فلپائن کے شمالی جزیرے بیٹنس کے علاقوں اطبیات میں 5.4 جس کی گہرائی 12 کلومیٹر جب کہ باسکو اور سبتانگ میں 5.9 شدت کے زلزلوں کے جھٹکوں کے باعث بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان ہوا ہے۔ مقامی حکام نے اب تک 8 افراد کی ہلاکت اور 60 کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔

زلزلے سے متعدد عمارتیں منہدم اور سڑکوں پر دراڑیں پڑ گئیں جب کہ اسپتالوں میں ایمرجنسی میں نافذ کر دی گئی ہے۔ حکام کی جانب سے سونامی کی وارننگ جاری کردی گئی ہے اور زلزلے کے مزید جھٹکے متوقع ہیں۔

ریسکیو ادارے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں عمارتیں منہدم ہونے سے درجنوں افراد ملبے تلے دب گئے تاہم ریسکیو ادارے امدادی کاموں میں مصروف ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ امدادی کاموں کے دوران لاشیں ملنے کا سلسلہ جاری ہے جب کہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

ٹیگس