Jul ۲۷, ۲۰۱۹ ۰۸:۵۷ Asia/Tehran
  • لیبیا : 60 تارکین وطن کی لاشیں برآمد

لیبیا کے ریڈ کریسنٹ نے جمعہ کو مغربی کنارے پر غیر تارکین وطن کی 60 لاشیں برآمد کی ہیں۔

لیبیا ریڈ کریسنٹ کے ایک افسر نے بتایا کہ  ہم نے خواتین اور بچوں سمیت 60 تارکین وطن کی لاشوں کو برآمد کیا ہے۔

الخمس کے ساحل پر ان تارکین وطن کو لے جا رہی کشتی جمعرات کو ڈوب گئی تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کم از کم 150 افراد کے ہلاک ہونے کا خدشہ ہے۔

اقوام متحدہ کے سربراہ انتونیو گوٹریس نے بھی اس حادثے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

 

ٹیگس