یمن: سعودی بمباری میں متعدد شہید و زخمی
Jul ۲۷, ۲۰۱۹ ۲۰:۲۹ Asia/Tehran
مغربی یمن کے صوبے الحدیدہ کے علاقے المینا پر سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں کی بمباری میں کم از کم ایک شخص شہید اور پانچ دیگر زخی ہو گئے۔
المسیرہ کے حوالے سے موصولہ رپورٹ کے مطابق الحدیدہ کے علاقے المینا پر کی جانی والی اس جارحیت میں رہائشی علاقوں کو بھی بھاری نقصان پہنچا۔
الحدیدہ میں اٹھارہ دسمبر دو ہزار اٹھارہ کو سوئیڈن معاہدے کے تحت فائر بندی کا اعلان کیا گیا ہے تاہم جب سے ہی سعودی اتحاد کی جانب سے خلاف ورزی کا ارتکاب کرتے ہوئے جارحیت کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔
یہ ایسی حالت میں ہے کہ صعدہ کے مختلف علاقوں پر بھی سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے شدید بمباری کی ہے۔
واضح رہے کہ سعودی عرب نے امریکا اور اسرائیل کی حمایت سے اور اتحادی ملکوں کے ساتھ مل کر چھبیس مارچ دوہزار پندرہ سے یمن پر وحشیانہ جارحیتوں کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔
اس دوران سعودی حملوں میں دسیوں ہزار یمنی شہری شہید اور زخمی ہوئے ہیں جبکہ دسیوں لاکھ یمنی باشندے اپنے گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوئے ہیں۔
یمن کا محاصرہ جاری رہنے کی وجہ سے یمنی عوام کو شدید غذائی قلت اور طبی سہولتوں اور دواؤں کے فقدان کا سامنا ہے۔