Jul ۲۸, ۲۰۱۹ ۱۸:۴۴ Asia/Tehran
  • آل خلیفہ حکومت کا انجام عراق اور لیبیا کے آمروں جیسا ہو گا، ہادی العامری

عراق کی سیاسی جماعتوں کے اتحاد الفتح نے دو بحرینی نوجوانوں کی پھانسی پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ آل خلیفہ حکومت کا انجام عراق اور لیبیا کے آمروں جیسا ہو گا۔

الفتح اتحاد کے سربراہ ہادی العامری نے دو بحرینی نوجوانوں کو پھانسی دے کے شہید کیے جانے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بحرین کی شاہی حکومت کا انجام بھی وہی ہو گا جو عراق میں صدام کا اور لیبیا میں قذافی کا ہوا ہے۔ 
ہادی العامری نے واضح کیا کہ بحرینی نوجوانوں کے خلاف ایسے ظالمانہ ہتھکنڈوں کے استعمال سے اس ملک کے عوام میں اسلامی اصولوں اور قدروں کی پاسدارای کا جذبہ اور بھی قوی ہو گا۔ 
قبل ازیں عراق کی حزب اللہ اور تحریک النجبا نے بھی بحرینی حکومت کے ہاتھوں دو نوجوانوں کو پھانسی دے کر شہید کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کی تھی۔
واضح رہے کہ بحرین کی ظالم شاہی حکومت نے احمد الملالی اورعلی العرب نامی دو نوجوانوں کو ہفتے کی صبح پھانسی دے کر شہید کر دیا۔

ٹیگس