یمنی فوج کے حملے سعودی اتحاد کا کنٹرول روم تباہ
Jul ۲۹, ۲۰۱۹ ۲۱:۱۱ Asia/Tehran
یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے نجران میں واقع سعودی اتحاد کے ایک کنٹرول روم اور دوسرے فوجی ٹھکانوں پر حملے کیے ہیں۔
یمن کی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیئر یحی سریع نے کہا ہے کہ یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے حملے میں سعودی اتحاد کا کنٹرول روم مکمل طور پر تباہ اور درجنوں سعودی فوجی اور افسران ہلاک ہو گئے ہیں۔
سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے بھی ملک کے جنوبی سرحدی علاقے پر یمنی فوج کے حملے اور اپنے فوجیوں کے مارے جانے کا اعتراف کیا ہے۔
سعودی عرب نے امریکا اور اسرائیل کی حمایت سے اور اتحادی ملکوں کے ساتھ مل کر چھبیس مارچ دو ہزار پندرہ سے یمن پر وحشیانہ جارحیتوں کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔
اس دوران سعودی حملوں میں دسیوں ہزار یمنی شہری شہید اور زخمی ہوئے ہیں جبکہ دسیوں لاکھ یمنی باشندے اپنے گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوئے ہیں۔