Aug ۱۱, ۲۰۱۹ ۱۹:۳۹ Asia/Tehran
  • سعودی بمباری میں خواتین اور بچوں سمیت درجنوں یمنی شہری شہید و زخمی

جارح سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے مغربی یمن کے صوبے حجہ پر بمباری کرکے آٹھ عام شہریوں کو جاں بحق اور گیارہ دیگر کو زخمی کردیا۔

المسیرہ ٹیلی ویژن چینل نے خبردی ہے کہ جارح سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے اتوار کی صبح یمن کے مغربی صوبے حجہ کے شہر حرض کے رہائشی علاقوں پر بمباری کی ہے۔
خبروں کے مطابق متعدد رہائشی مکانات کے مکمل طور پر منہدم ہوجانے کے باعث ابھی تک جاں بحق ہونے والوں کی صحیح تعداد کا اندازہ نہیں لگایا جاسکا ہے۔
مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی بمباری میں جاں بحق ہونے والوں میں زیادہ تر خواتین اور بچے شامل ہیں۔ 
 

ٹیگس